صدر ایردوان کی تضحیک کرنے والا کمپیئرعدالت کو صفائی پیش کرے گا:مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی تضحیک کرنے والے مزاحیہ کمپیئر یان بوہمر مان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

471769

بوہمر مان اپنے پڑھے گئے اشعار پر عدالت کو صفائی پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ جرمن ٹی وی چینل ZDF پر گزشتہ دنوں ایک پروگرام کے دوران میزبان نے ترک صدر کے خلاف بعض تضحیک آمیز اشعار پڑھے تھے جس پر ترک محکمہ خارجہ نے جرمن محکمہ خارجہ کو ایک مراسلہ ارسال کرتےہوئے احتجاج کیا تھا۔

جس کے جواب میں جرمن قوانین کی دفعہ نمبر 103 کے تحت غیر ملکی اعلی سرکاری شخصیت کے خلاف حقارت کا اظہار کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا ۔

دریں اثنا ، جرمن چانسلر مرکل یورپی یونین کے نمائندوں کے ہمراہ 23 اپریل یوم اطفال کے موقع پر ترکی کا دورہ کریں گی ۔

متعللقہ خبریں