ترکی: داعش کا ایک شر پسند ہلاک ،تین گرفتار

ترک شہر غازی آنتیپ سے ملحقہ شامی سرحد سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش میں ملوث داعش کا ایک شر پسند ہلاک جبکہ تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا

469960
ترکی: داعش کا ایک شر پسند ہلاک ،تین گرفتار

ترک شہر غازی آنتیپ سے ملحقہ شامی سرحد سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش میں ملوث داعش کا ایک شر پسند ہلاک جبکہ تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

بتایا گیا ہےکہ یہ افراد رات کے وقت غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر ترک سرحدی محافظوں نے انہیں خبردار کرتےہوئے روکنے کی کوشش کی مگر اُن کے نہ رکنے پر محافظوں نے گولی چلا دی ۔

ان مشتبہ افراد میں سے ایک کو زخمی حالت میں جبکہ تین کو صحیح سلامت گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں زخمی شر پسند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مذکورہ تین دہشت گردوں کو دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں