ساڑھے 4 لاکھ شامی بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائینگی، وزیر تعلیم

دہشت گردی کا سد باب نئی نسلوں کی احسن طریقے سے تعلیم و تربیت کے ساتھ ہی ممکن بن سکتا ہے

469261
ساڑھے 4 لاکھ  شامی بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائینگی، وزیر تعلیم

وزیر تعلیم نبی آوجی کا کہنا ہے کہ ہم ساڑھے 4 لاکھ شامی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی کونسل کے وزراء تعلیم کی 25 کانفرس میں شرکت کرنے والے نبی آوجی نے بتایا کہ شامی مہاجرین کے 3 لاکھ 30 ہزار بچوں کو جزوی طور پر تعلیمی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تا ہم اب رواں سال کے اواخر تک مجموعی طور پر ساڑھے 4 لاکھ شامی بچوں کو باقاعدہ تعلیمی خدمات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی ان بچوں کے لیے اپنے امکانات کے ساتھ بہتر سے بہتر حل چارہ تلاش کرنے میں سرگرداں ہے، تا ہم ، ہم اس معاملے میں تمام تر عالمی مملکتوں سے ہمارا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

کانفرس کے سب سے اہم نتائج میں سے ایک اس موضوع پر حساسیت کو مزید اُجاگر کرنے پر مبنی ہونے کا ذکر کرنے والے آوجی نے بتایا کہ "اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے انتہائی اہم ہونے کا مل جل کر ادراک کرنا بھی انتہائی درجے اہم ہے۔ ہم مختلف ثقافتوں کی اہمیت سے آگاہ اور جمہوریت کی کائناتی اقدار کا احترام کرنے والے لوگوں کی بدولت اس لعنت سے نجات پا سکتے ہیں۔ میں اس لحاظ سے جمہوری ثقافت میں فعال شراکت کا موقع فراہم کرنے والے طلبا و طالبات کی استعداد کا تعین کرنے کی خاطر یورپی کونسل کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خاصکر اسلام فوبیا تحریکوں کے خلاف تمام تر مملکتوں کا تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔ مسلمان طبقوں کو دہشت گرد تنظیموں کی وحشیانہ کاروائیوں کا ذمہ دار نہیں ٹہرایا جانا چاہیے اور حق تلفیوں کا موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں