صدر کی توہین پر تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا

کسی کی بھی اس جرات پر تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا کہ وہ عوام کی طرف سے منتخب کردہ صدر کی توہین کرے۔ نعمان قرتلمش

469423
صدر کی توہین پر تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا

ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ کسی کی بھی اس جرات پر تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا کہ وہ عوام کی طرف سے منتخب کردہ صدر کی توہین کرے۔

قرتلمش نے، 13 سال کے وقفے کے بعد پہلی دفعہ انقرہ سے باہر شان لی عرفا میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے لئے بیان جاری کیا۔

قرتلمش نے کہا کہ جرمنی کے ZDF ٹیلی ویژن میں پیش آنے والا یہ واقعہ 78 ملین شہریوں کی سخت توہین ہے اور پر تحمل کا مظاہرہ کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے یقیناً ہم اس چیز کا مطالبہ کریں گے کہ اس بے ادب انسان پر فوری طور پر جرمن قوانین کے رُو سے عدالتی کاروائی کی جائے۔

قرتلمش نے کہا کہ کابینہ کے ایجنڈے کا بنیادی موضوع دہشت گردی کے خلاف جدو جہد اور شام کی صورتحال تھی۔

انہوں نے کہا کہ شمالی شام کے بھائیوں کے ساتھ ہمارا معمولی سا بھی مسئلہ نہیں ہے ۔ ہم جس چیز کی مخالفت کر رہے ہیں وہ شام کی سیاسی غیرمستحکم صورتحال سے استفادہ کر کے کسی شکل میں شام کے شمال میں ایک نیا سیاسی حلقہ تشکیل دینا ہے۔

نعمان قرتلمش نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ شمالی شام کے حالات، ترکی میں PKK کے لئے مفید شکل اختیار کریں۔



متعللقہ خبریں