امریکہ کو ہماری بات ذرا دیر سے سمجھ آئی ہے: داود اولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے د رمیان نفاق کا بیج بونے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے

469271
امریکہ کو ہماری بات ذرا دیر سے سمجھ آئی ہے: داود اولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ شام کے واقعات کو امریکہ نے سمجھنے میں دیر کر دی ہے ۔

داود اولو نے یہ بات ضلع شانلی عرفا میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر کی جانے والی گفتگو کے دوران کیا ۔

شام کی خانہ جنگی اور مہاجرین کے موضوع پر غور کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہاں کی صورت حال دن گزرتے ساتھ مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شانلی عرفا کو دشمنوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے محدود وسائل کے باوجود کامیابی سے ہمکنار کروانا اتحاد بین العوام کی بہترین مثال ہے ۔

جناب داود اولو نے کہا کہ اس وقت ہمارے د رمیان نفاق کا بیج بونے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے سوال کیا کہ ملک میں بعض دہشت گردی کے واقعات پر سوشل میڈیا کو بند کرنے کا کیا جواز ہے تو وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر بعض عناصر لرزہ خیز تصاویر اوراشتعال انگیز ویڈیو مناظر جاری کر دیتے ہیں جس سے عوام میں انتشار پھیل سکتا ہے لہذاہمیں یہ اقدام اٹھانا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکی ہمیشہ مظلوم کی مدد میں پیش پیش رہے گا کیونکہ یہ ہماری روایات اور اقدار کا حصہ ہے ۔

ملک میں نئی دستور سازی پر توجہ دلواتےہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس نئے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے عوام الناس کے حقوق کا مزید تحفظ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں