گلوکار تیومیَن کا شامی پناہ گزینوں سے متعلق نیا کلپ

تیومیَن نے " بندرگاہ پر" کے زیر عنوان اپنے نئے گانے پر کلپ تیار کیا ہے۔ کلپ میں شامی باشندوں بری وان اور وسیم کی کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے جس میں ان کے ترکی کے راستے جرمنی جانے کے المیہ سفر کو پیش کیا گیا ہے

469507
گلوکار تیومیَن  کا شامی پناہ گزینوں سے متعلق نیا کلپ

مشہور راک موسیقی کے گلوکار تیومیَنTeoman نے اپنے گانے کے کلپ میں پناہ گزینوں کی المیہ داستان کو پیش کیا ہے۔

تیومیَن نے " بندرگاہ پر" کے زیر عنوان اپنے نئے گانے پر کلپ تیار کیا ہے۔

کلپ میں شامی باشندوں بری وان اور وسیم کی کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے جس میں ان کے ترکی کے راستے جرمنی جانے کے المیہ سفر کو پیش کیا گیا ہے۔

کلپ میں اپنی ماضی کی زندگی کو ایک طرف رکھتے ہوئے شام کو ترک کرنے اور وہاں سے ترکی کے شہر غازی انتیپ ، استنبول ، ازمیر اور پھر یونان کے سفر میں پیش آنے والی المناک واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس کلپ کو مشہور ڈائریکٹر چارلس رچرڈ کی جانب سے دس دنوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

اس کلپ کی تیاری میں یونیسیف اور اقوام متحدہ نے تعاون فراہم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں