بعض مغربی سیاست دان ذہنوں میں اسلام دشمنی کا زہر گھول رہے ہیں:گورمیز

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے کہا ہے کہ اسلام مخالف بیانات دینے والے مغربی سیاست دانوں کو نسل پرستی کی لعنت سے دور رہنا چاہیئے ا

469565
بعض مغربی سیاست دان ذہنوں میں اسلام دشمنی کا زہر گھول رہے ہیں:گورمیز

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے کہا ہے کہ اسلام مخالف بیانات دینے والے مغربی سیاست دانوں کو نسل پرستی کی لعنت سے دور رہنا چاہیئے۔

مہمت گورمیز نے فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں اس بات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک میں اسلام دشمنی ایک بیماری کی شکل اختیار کر گئی ہے جس کا نزلہ مسلمانوں پر گر رہا ہے اور ہمیں اس بیماری کو روکنے کےلیے مل کو کوششیں کرنا ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنی کو اگر کوئی سیاسی جماعت اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتےہوئے اپنے ووٹوں میں اضافہ کرتی ہے تو یہ ہم سب کےلیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

اور اگر مغربی دنیا میں کوئی بھی کسی دوسرے شخص کے گناہوں کی سزا اپنے مسلم ہمسائے کو دینے کی کوشش کرے گا تو وہ یہ جان لے اس کی یہ الزام تراشی انسان جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

مہمت گورمیز نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام کے خلاف نفرت کو جنم دینے سے روکنےکے لیے ہمیں اپنے بچوں کےلیے ایک بہترین نظام تعلیم رائج کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں