معمار سنان کے باقیات کو یکجا کرنا ہمارا فرض ہے، داود اولو

تمام تر امکانات کے ذریعے اس ہستی کے ڈھانچے کو یکجا کرتے ہوئے ہماری تاریخ پر لگائے گئے کالے دھبے کو مٹانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے

467825
معمار سنان  کے باقیات کو یکجا کرنا ہمارا فرض ہے، داود اولو

وزیر اعظم احمد داود او نے معمار سنان کی غائب ہونے والی کھوپڑی کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کیے جانے کا کہا ہے۔

انہوں نے بتاسیا کہ ڈی این اے تجزیہ سمیت ہمارے پاس موجود تمام تر امکانات کے ذریعے اس ہستی کے ڈھانچے کو یکجا کرتے ہوئے ہماری تاریخ پر لگائے گئے کالے دھبے کو مٹانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

استنبول کی جامع مسجد سلیمانیہ میں " ہماری تہذیب کے معمار سنان کی یاد" پروگرام میں شرکت کرنے والے جناب داود اولو نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ استنبول کوآئندہ کی نسلوں تک بہترین طریقے سے پہنچانا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے بتایا کہ استنبول کے تحفظ سے زیادہ اہم فرض نہیں ہو سکتا ۔



متعللقہ خبریں