یونان سے پناہ گزینوں کے گروپ کی ترکی روانگی

علاقے میں پناہ گزینوں کی آمد اور ان کے قیام کے بارے میں تمام ضروری اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے احتجاج کے باوجود جمعے کو ترکی کی ایک کشتی یونان کے جزیرے لیسبوس سے 45 پاکستانیوں لے کر ترکی پہنچی

467194
یونان سے پناہ گزینوں کے  گروپ کی ترکی روانگی

ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق پناہ گزینوں کی ترکی واپسی اور تبدیلی کے دائرہ کار میں یونان سے روانہ ہونے والے دوسرے گروپ کے پناہ گزین ازمیر کے علاقے دکیلی پہنچ گئے ہیں۔

مدلی کے جزیرے سے " لی ووس" نامی فیری بوٹ سے روانہ ہونے والے پناہ گزینوں کی رہنمائی ترک کوسٹ گارڈ نے کی۔

علاقے میں پناہ گزینوں کی آمد اور ان کے قیام کے بارے میں تمام ضروری اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے احتجاج کے باوجود جمعے کو ترکی کی ایک کشتی یونان کے جزیرے لیسبوس سے 45 پاکستانیوں لے کر ترکی پہنچی۔

توقع ہے کہ جمعے کو مزید 80 تارکین وطن کو لیسبوس جزیرے سے ترکی واپس بھیجا جائے گا۔

یونانی حکام کا کہنا ہے کہ واپس بھیجے گئے افراد نے یورپی یونین میں پناہ کی درخواست نہیں دی تھی۔ یورپی یونین نے اس ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک بدری کے خطرے سے دوچار تمام پناہ گزینوں کو ترکی واپس بھیجے جانے سے قبل پناہ کی درخواست دینے کا موقع دے گا۔

پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے مارچ میں یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد یورپ پہچنے والے پناہ گزینوں کو واپس ترکی بھیجا جا رہا ہے۔

واپس بھیجے جانے والے اور تبدیل کیے جانے والے پناہ گزینوں کے اخراجات یورپی یونین پورے کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں