ترک صدر کی تضحیک مہنگی پڑ گئی،میزبان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے سرکاری ٹیلی وژن پر پیش کی جانے والی اس نظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں ترک صدر رجب طیب ایرودان پر طنز کیا گیا تھا

466735
ترک صدر کی تضحیک مہنگی پڑ گئی،میزبان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے سرکاری ٹیلی وژن پر پیش کی جانے والی اس نظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں ترک صدر رجب طیب ایرودان پر طنز کیا گیا تھا ۔

چانسلر نے ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس بارے میں اپنے خیالات کا واضح طور پر اظہار کیا۔

چانسلر مرکل نے اس موقع پر جرمنی میں آزادی اظہار کا دفاع بھی کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس جرمن ٹی وی کو اس توہین آمیز نظم کو نشر کرنے کے معاملے پر نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد ر ہے کہ ژان بؤہمرمانز نامی ایک ٹی وی میزبان نے 'نیو نازی رائل' نامی طنزیہ پروگرام میں ایک ایسی نظم پیش کی تھی جسے ترک صدر کے لیے توہین آمیز قرار دیا گیا تھا۔

اس دوران زیڈ ڈی ایف نے اپنی میڈیا لائبریری سے یہ پروگرام ہی ختم کر دیا ہے۔

پروگرام کے میزبان کے خلاف تضحیک صدر کے الزام کے تحت عدالتی کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور اگر یہ جرم ثابت ہو گیا تو موصوف کو تین سال قید کی سزا مل سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں