پی کے کے کے حامیوں کو ترک شہریت سے نکالا جا سکتا ہے ۔صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے پشت پناہوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھوانے کے لیے انھیں ترک شہریت سے نکالنے سمیت ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔۔

465449
پی کے کے کے حامیوں کو ترک شہریت سے نکالا جا سکتا ہے ۔صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے پشت پناہوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھوانے کے لیے انھیں ترک شہریت سے نکالنے سمیت ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے 5 اپریل یوم وکلاء کی مناسبت سے متعدد شہروں سے آنے والے وکیلوں کیساتھ ملاقات کی ۔دہشت گردی کیخلاف جدوجہدکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ دہشت گرد گلیوں ،گھروں، قران کریم کے اندر، بچوں کے کھلونوں اور انسان کے ذہن و گمان میں بھی نہ آنے والی جگہوں پر بم نصب کر رہے ہیں جن سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے ۔ انھوں نے دہشت گردوں کے گھناؤنے منصوبوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وطن پر جو بری نگاہیں رکھیں گےوہ ہماری ہزار سالہ تاریخ کو دیکھ کر قدم اٹھائیں کیونکہ یہ ان کا آخری قدم ہو سکتا ہے ۔ جمہوریہ ترکی کو بد نظرسے دیکھنے والوں کو قوم کے نام پر میں بحیثت صدر چیلیج کرتا ہوں ۔

صدر ایردوان نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں نئے اقدامات اٹھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی پشت پناہی کرنے والوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھوانے کے لیے انھیں ترک شہریت سے نکالنے سمیت ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے کے معاملے میں عزم کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے سیاسی حل کے عمل کے بارے میں واضح الفاظ میں یہ کہا کہ جمہوریہ ترکی کا دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کرنے والا کوئی مسئلہ موجود نہیں ہے ۔ سیاسی حل کا عمل ختم ہو چکا ہے ۔ انھوں نے گیولین تحریک کیخلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے حالیہ دورے کے دوران ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ گیولین تحریک نے علیحدگی پسند تنظیموں اور آرمینی لابیوں کیساتھ کسقدر گٹھ جوڑ کر رکھا ہے ۔



متعللقہ خبریں