ترکی: دہشت گردوں کے حملے4 افراد ہلاک

جنوب مشرقی ترکی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں چار حفاظتی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے

464685
ترکی: دہشت گردوں کے حملے4 افراد ہلاک

ترک شہر ماردین کے قصبے نصائے بن میں دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک فوجی زخمی بھی ہوا ۔

اسی قصبے میں اپنے بچے کو دوا خانے لے جانے والا ایک شخص بھی د ہشت گردوں کے حملہ میں ہلاک ہو گیا۔

شرناک شہر کے قصبے سلوپی میں بھی پولیس وین پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

دیار بکر ہائی وے پر بھی ایک بکتر بند گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں