پاکستان میں شدید سیلاب پر ترکی کی جانب سے امداد کی پیش کش

گلگت بلتستان اور خیبر پختونستان میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور نہروں اور دریاوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ کئی ایک علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے اور شدید طغیانی کے باعث علاقے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے

464753
پاکستان میں  شدید  سیلاب پر ترکی کی جانب سے امداد کی پیش کش

پاکستان میں حالیہ چند دنوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور خیبر پختونستان میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور نہروں اور دریاوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔

کئی ایک علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے اور شدید طغیانی کے باعث علاقے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے اور کئی ایک علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ترکی نے پاکستان میں آئے ہوئے شدید سیلاب کی وجہ سے ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی پاکستان میں آئے ہوئے شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کے زخم جلد از جلد مندمل ہونے کی تمنا کرتا ہے ۔ ترکی اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے اور پاکستان کو اس سلسلے میں کسی امداد کی ضرورت پیش آنے کی صورت میں امداد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔



متعللقہ خبریں