قومی اسمبلی کے عائلی یکجہتی کے تحفظ کے تحقیقاتی کمیشن کے برلن میں مصروفیات

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی پارلیمانی نمائندہ عائشے کشیر کی زیر قیادت وفد نے برلن میں ترکی کے سفارتخانے میں اکیڈیمیشینز،قانون دانوں اور سول سوسائیٹیز کی تنظیموں کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے جرمنی میں مقیم ترک خاندانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔

464121
قومی اسمبلی کے عائلی یکجہتی کے تحفظ کے تحقیقاتی کمیشن کے برلن میں مصروفیات

ترکی کی قومی اسمبلی کے عائلی یکجہتی کے تحفظ کے تحقیقاتی کمیشن کے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مذکرات جاری ہیں ۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی پارلیمانی نمائندہ عائشے کشیر کی زیر قیادت وفد نے برلن میں ترکی کے سفارتخانے میں اکیڈیمیشینز،قانون دانوں اور سول سوسائیٹیز کی تنظیموں کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے جرمنی میں مقیم ترک خاندانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ کمیشن کی سربراہ عائشےکشیر نے عائلی یکجہتی،اور بچوں کے تحفظ اور طلاق کی وجوہات کے بارے میں ترکی میں تیار کردہ رپورٹ کے بارے میں بیرون ملک مقیم ترک باشندوں کے نظریات معلوم کرنے کے لیے برلن کا دورہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہر ملک میں ترکوں کے مسائل مختلف ہیں اور ترک باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اداروں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ترکی میں عائلی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور جرمنی میں بھی اس کی ضرورت ہے ۔ کمیشن نے برلن میں مقیم ترک باشندوں کیساتھ بھی ملاقات کی ۔



متعللقہ خبریں