شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کولیشن حکومت ٹوٹ گئی

قومی اتحاد پارٹی نے پہلے پانی کے بحران اور اس کے بعد مالی پروٹوکول بحران کی وجہ سے اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے

463721
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کولیشن حکومت ٹوٹ گئی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کولیشن حکومت ٹوٹ گئی ہے۔

قومی اتحاد پارٹی نے پہلے پانی کے بحران اور اس کے بعد مالی پروٹوکول بحران کی وجہ سے اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولیشن کے اتحادیوں قومی اتحاد پارٹی اور ریپبلکن ترک پارٹی کے درمیان کچھ عرصے سے عدم مفاہمت جاری تھی۔

پہلا اہم بحران شمالی قبرصی ترک جموریہ کے واٹر سپلائی منصوبے کی تکمیل کے حق کی منتقلی کے دوران پیدا ہوا۔

بعد ازاں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے درمیان سات ماہ سے جاری مالی پروٹوکول کے مذاکرات میں ریپبلکن ترک پارٹی کی طرف سے مستقل غیر دلچسپی کے روّیے نے قومی اتحاد پارٹی کو ناراض کیا۔

آخر میں کم تنخواہوں کی ادائیگی کے اعلان کے بعد قومی اتحاد پارٹی نے کولیشن سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے وزراء کل اپنے استعفے وزیر اعظم عمر کالیونجو کو پیش کریں گے۔

قومی اتحاد پارٹی کے چئیر مین حسین اوزگر گیون نے کہا ہے کہ ہم سیاسی جمود سے نکلنے کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

تاہم ریپبلکن ترک پارٹی کے چئیر مین اور وزیر اعظم 'عمر کالیون جو 'نے کہا ہےکہ مالی پروٹوکول سے متعلق اپنی حساسیت کا اظہار نہ کرنے والے حکومتی ساخت میں شامل نہیں ہوں گے۔

'کالیون جو' نے پانی کے موضوع پر بھی اپنے سابقہ اتحادی کو انہیں تنہا چھوڑ دینے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

اب نگاہیں نئی حکومت بنانے کے کام کی طرف مرکوز ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں