منسک گروپ قصور وار ہے: صدر رجب طیب ایردوان

اگر سہ فریقی منسک گروپ علاقے میں عادلانہ فیصلوں کے ساتھ اقدامات کرتا تو صورتحال یہاں تک نہ پہنچتی۔ صدر رجب طیب ایردوان

463566
منسک گروپ قصور وار ہے: صدر رجب طیب ایردوان

آرمینیا۔آذربائیجان فرنٹ لائن پر ہونے والی جھڑپ میں 12 آذری فوجیوں کی شہادت پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کو ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک عوام کی طرف سے شہدا کے لئے تعزیت کی اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے آذربائیجان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا اظہار کیا اور جھڑپوں پر قابو پانے میں ناکامی پر امریکہ، روس اور فرانس پر مشتمل منسک گروپ کو اس معاملے میں قصوروار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا کہ "اگر سہ فریقی منسک گروپ علاقے میں عادلانہ فیصلوں کے ساتھ اقدامات کرتا تو صورتحال یہاں تک نہ پہنچتی"۔

صدر الہام علی ایف نے بھی آذربائیجان کے ساتھ تعاون پر صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں