صدرنےترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقار کو کونشان امتیازملٹری عطا کیا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پاکستان اور ترکی کے عوام کے تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ بھائی چارے کا یہ مضبوط رشتہ مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخی وابستگیوں کی بنیاد پر استوار ہے

461670
صدرنےترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقار کو کونشان امتیازملٹری عطا کیا

صدر ممنون حسین نے پاکستان کی اس بھرپور خواہش کا اعادہ کیا ہے کہ دفاعی شعبے میں ترکی کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنائی جائے گی۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ترکی کی مسلح افواج کےچیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقارسے گفتگو کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ بھائی چارے کا یہ مضبوط رشتہ مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخی وابستگیوں کی بنیاد پر استوار ہے۔


انہوں نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ صدر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے سہ فریقی عمل میں ترکی کی شمولیت کو سراہااور افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور ان ہی کی سرپرستی میں ہونے والے امن عمل کے ذریعے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔


اس سے پہلے صدر نے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران جنرل ہولوسی اکار کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، سیکرٹری دفاع اور پاکستان میں ترکی کے سفیر نے شرکت ک



متعللقہ خبریں