پاکستان اور ترکی کے درمیان "اتاترک2016"فوجی مشقیں

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز پبی میں قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشقیں ''اتاترک2016" دیکھیں

460177
پاکستان اور ترکی کے درمیان "اتاترک2016"فوجی مشقیں

پاکستان اور ترکی کے درمیان "اتاترک2016"فوجی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز پبی میں قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشقیں ''اتاترک2016" دیکھیں۔
یہ مشقیں دونوں افواج کی سالانہ مشترکہ مشقوں کا حصہ ہیں۔
دو ہفتے طویل مشقیں استور کے قریبRATTU میں برفانی علاقے اور جہلم کے قریب پبی میں میدانی علاقے میں ہوئیں۔
ترک سپیشل فورسز کے فوجیوں اور ترک ماؤنٹین کمانڈوز نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ مشقوں میں حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں