موجودہ آئینی ٹرم کے دوران نئے آئین کا ڈھانچہ تشکیل پا جائے گا

صدارتی نظام میں اختیارات کی تقسیم، دوطرفہ توازن اور احتساب کو بھی اس قدر واضح اور حتمی شکل میں بیان کئے جانے کی ضرورت ہے کہ کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے۔ داود اولو

460329
موجودہ آئینی ٹرم کے دوران نئے آئین کا ڈھانچہ تشکیل پا جائے گا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی ٹرم کے دوران نئے آئین کا ڈھانچہ تشکیل پا جائے گا۔

داود اولو نے اپنے دورہ اردن سے واپسی پر اخباری نمائندوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔

گفتگو میں نیا آئین اور استثنایت سمیت متعدد موضوعات ان کے ایجنڈے پر تھے۔

نئے آئین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے میں وہ ، آئین کے قانون دانوں پر مشتمل وفد کے ساتھ اور اس کے بعد اس سے قبل کے آئینی کمیشن میں کام کرنے والوں کے ساتھ اجلاس کریں گے جبکہ ہفتے کے آخر میں عملی اور اکیڈمک وفود کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پس منظر دینے کے بعد ہمارا ہدف ایک ڈیڑھ ماہ میں نئے آئین کا ڈھانچہ تیار کرنا ہے"۔

صدارتی نظام کے مباحث پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ" اس وقت ایک واضح اور حتمی صدارتی نظام کی ضرورت ہے۔ لیکن اس صدارتی نظام میں اختیارات کی تقسیم، دوطرفہ توازن اور احتساب کو بھی اس قدر واضح اور حتمی شکل میں بیان کئے جانے کی ضرورت ہے کہ کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے"۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اصولی طور پر میں ،یونائٹری اور آئینی عدالتوں کی حامل حکومتوں میں دو ایوانی نظام کی ضرورت کا نقطہ نظر نہیں رکھتا "۔

وزیر اعظم نے پارلیمانی نظام کی بد ہیتی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اختیار جس کے پاس ہو ذمہ داری بھی اس کے پاس ہونی چاہیے۔

استثانیت کے مباحث کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ' استثانیت کی جن فائلوں پر بحث کی جائے گی ان کی ترتیب 'متعینہ تاریخ پر اسمبلی میں پیش ہونے "پر منحصر ہو گی۔



متعللقہ خبریں