وزیر اعظم داود اولو کا دورہ اُردن

اس دورے کے دوران کئی ایک دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، وزیر اعظم نے اُ ردن میں موجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی

459721
وزیر اعظم  داود اولو کا دورہ اُردن

وزیر اعظم احمد داودا ولو نے کل اردن کا ایک روز کرتے ہوئے مختلف ملاقاتیں سر انجام دیں۔

ترک و زیر اعظم نے اس دوران شاہ عبداللہ اور اپنے اُردنی ہم منصب عبداللہ الا نصور سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں فلسطین کی تازہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے معاملات نمایاں رہے۔

جناب داود اولو نے اس موقع پر کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

خطے کی پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور اردن نے داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف شام اور عراق میں کسی مشترکہ موقف کا مظاہرہ کیا ہے، دونوں ملک عراق اور شام کی زمینی سالمیت کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے قیام کے متمنی ہیں۔

اس دورے کے دوران اُردن کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے ، سن 2009 کے آزاد تجارتی معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی حجم کے دو گنا ہوتے ہوئے ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کی وضاحت کرنے والے جناب داود اولو نے بتایا کہ مجھے پورا یقین ہے ترکی اور اُردن کی باہمی تجارت کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم داود اولو نے اپنے ہم منصب نصور کے ہمراہ بزنس فورم میں شرکت کی۔انہوں نے بعد ازاں ترک تعاون و رابطہ ایجنسی تیکا کے عمان میں دفتر کا افتتاح بھی کیا۔

ترک وزیر اعظم نے اردن میں مذاکرات کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کی جس دوران ترکی میں منعقد کیے جانے والے عالمی انسانی اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کے مستقبل کے حوالے سے جنیوا مذاکرات کی پیش رفت، ترکی اور یورپی یونین کے مابین بے ضابطہ نقل مکانی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مہاجرین کی خوشحال سے متعلق ترکی میں اٹھائے گئے اقدامات بھی داود اولو اور بان کے ایجنڈے میں شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم سے ترکی میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اظہار تعزیت بھی کیا۔

یاد رہے داود اوو کا دورہ اُردن 13 مارچ کے دہشت گر حملے باعث موخر کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں