وزیر اعظم احمد داود اولو اردن پہنچ گئے

دورے میں وزیر اعظم احمد داود اولو اردن کے شاہ عبداللہ اور وزیر اعظم عبداللہ النسور کے ساتھ ملاقات کریں گے

459113
وزیر اعظم احمد داود اولو اردن پہنچ گئے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو اردن پہنچ گئے ہیں۔

یہ دورہ 15 سے 16 مارچ کو متوقع تھا جو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردی کے حملے کی وجہ سے ملتوی ہو گیا تھا۔

دس دن کے التوا کے بعد ہونے والے اس دورے میں وزیر اعظم احمد داود اولو اردن کے شاہ عبداللہ اور وزیر اعظم عبداللہ النسور کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں علاقے کے حالات، دہشت گردی اور مہاجرت جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے سے متعلق 10 سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں