ترکی پر الزام تراشیاں کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں

یہ بے بنیاد اخباری خبریں ترکی اور اردن کے باہمی تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ محمد المومنی

459100
ترکی پر الزام تراشیاں کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں

اردن کے شاہ عبداللہ کے ترکی پر الزام تراشیاں کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔۔۔

اردن انتظامیہ نے ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کے دورہ امریکہ کے دوران نشر ہونے والی ایسی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں کہ جن میں شاہ عبداللہ کو ترکی پر الزام تراشیوں پر مبنی الفاظ استعمال کرتے دکھایا گیا ہے ۔

حکومتی ترجمان اور وزیر اطلاعات محمد المومنی نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کے متوقع دورہ عمان سے قبل اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ترکی اور اردن کے درمیان تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور دوطرفہ احترام کے اصولوں پر استوار ہیں۔

انہوں نے بعض انٹر نیٹ صفحوں پر شائع ہونے والی ایسی خبروں کو بھی جواب دیا ہے کہ جن میں 11 جنوری کو شاہ عبداللہ کے دورہ امریکہ کے دوران مذاکرات میں شاہ عبداللہ کے ترکی پر الزام تراشیاں کرنے سے متعلق دعوے کئے گئے ہیں۔

المومنی نے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد اخباری خبریں ترکی اور اردن کے باہمی تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتیں۔

اس کے علاوہ اردن کے وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم احمد داود اولو کے متوقع دورہ اردن پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں