ترکی کی یمن میں سرکاری اور اتحادی فوجوں کی تنصیبات پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کی جانب بھر پور توجہ مبذول تھی اور ملک میں قانونی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری تھیں کیا جانے والا حملہ ناقابٖ قبول ہے

459306
ترکی کی یمن میں سرکاری اور اتحادی  فوجوں کی تنصیبات پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے یمن کے شہر عدن میں سرکاری دستوں اور اتحادی قوتوں کی تنصیبات پر کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اس سلسلے میں ایک تحریری اعلامیہ جاری کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کی جانب بھر پور توجہ مبذول تھی اور ملک میں قانونی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری تھیں کیا جانے والا حملہ ناقابلِ قبول ہے اور ترکی اس کی مذمت کرتا ہے اور اپنے یمنی بھائیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں