صدر ایردوان کی عالمی یومِ تھیٹر پر فنکاروں کو مبارکباد

انہوں نے تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پر دیے جانے والے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " ہماری قوم کی ثقافت کی ترویج اور ترقی کے لیے جس طر ح فن کے تمام شعبوں کی پشت پناہی کررہے ہیں بالکل اسی طرح تھیٹر کی بھی پشت پناہی جاری رکھیں گے

459098
صدر ایردوان کی عالمی یومِ تھیٹر پر فنکاروں کو مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تھیٹر تمام معاشرے کے لیے بڑے موثر ذریعے کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پر دیے جانے والے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " ہماری قوم کی ثقافت کی ترویج اور ترقی کے لیے جس طر ح فن کے تمام شعبوں کی پشت پناہی کررہے ہیں بالکل اسی طرح تھیٹر کی بھی پشت پناہی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں تمام فنکاروں کو عالمی یومِ تھیٹر پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت کی قدیم ترین شاخوں میں سے ایک کی حیثیت رکھنے والے تھیٹر انسانی ضمیر اور دل کو مخاطب کرنے والے سب سے طاقتور ذریعے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر نے سینکڑوں سالوں سے معاشرے کی ثقافتی تروج و ترقی میں بڑا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں مداح، کٹھ پتلی کے تماشے کی طرح کے روایتی ترک تھیٹر نے آج بھی لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں