ترکی میں موسم گرما کے اوقات پر عمل درآمد آج شب سے شروع ہو رہا ہے

8 نومبر سن 2015 کو پیچھے کی جانے والی گھڑیوں کو 26 مارچ کی شب رات تین بجے اب ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائیگا

458816
ترکی میں موسم گرما کے اوقات پر عمل درآمد آج شب سے شروع ہو رہا ہے

موسم سرما کے اوقات پر عمل در آمد آج شب سے اختتام پذیر ہو رہا ہے۔

8 نومبر سن 2015 کو پیچھے کی جانے والی گھڑیوں کو 26 مارچ کی شب رات تین بجے اب ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ترکی میں موسم گرما کے اوقات پر عمل درآمد مارچ سے اکتوبر تک جاری رہتا ہے، جس کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر نا ہے۔

اس عمل درآمد کے بعد ہماری اردو نشریات مورخہ 27 مارچ سے پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 سے 6 بجے تک اور ہندوستان کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک شارٹ ویوز 22 میٹر بینڈ 13710 کلو ہرٹز پر نشر کیا جایا کریں گی۔



متعللقہ خبریں