عراق میں خود کش حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ہم عراقی عوام کے دکھ و کرب میں برابر کے شریک ہیں اور ہلاک شد گان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دفترِ خارجہ

458875
عراق میں خود کش حملے پر ترکی  کی شدید مذمت

وزارت خارجہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فٹ بال میچ کے دوران خود کش بم حملے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عراقی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں اور ہلاک ہونے والے بے قصور انسانوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کے دعا گو ہیں۔

اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں عراق کے ساتھ تعاون کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں