قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں ہوا جس میں انقرہ،استنبول اور برسلز میں ہونے والے حملوں پر غور کیا گیا

457885
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں ہوا جس میں انقرہ،استنبول اور برسلز میں ہونے والے حملوں پر غور کیا گیا ۔

اجلاس کے بعد ایک بیان میں ان حملوں کی مذمت کرتےہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں اضافہ کرے ۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ترکی میں سرگرم عمل دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترک مسلح افواج اپنا آپریشن جاری رکھیں گی۔

شام کی صورت حال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ ترکی کا موقف ہے کہ شام میں کسی مخصوص علاقے کو پروازوں کےلیے ممنوع قرار دیتے ہوئے محفوظ علاقہ قرار دیا جائے تاکہ وہاں موجود دہشت گردوں کی کاروائیاں روکنے میں مدد مل سکے۔

کمیٹی کے اجلاس میں شامی مہاجرین کا مسئلہ بھی زیر غور لایا گیا ۔



متعللقہ خبریں