انقرہ میں یومِ پاکستان کے موقع پر سفیرِ پاکستان سہیل محمود کی جانب سے استقبالیہ

یومِ پاکستان کی تقریب بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری اور سول حکام ، پارلیمنٹرینز، سیاستدانوں اور ترکی میں غیر ملک مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ ترکی کے وزیر قومی دفاع عصمت یلماز نے اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی

457948
انقرہ میں یومِ پاکستان کے موقع پر سفیرِ پاکستان سہیل محمود کی جانب سے استقبالیہ

23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر انقرہ میں پاکستان کے سفیر جناب سہیل محمود کی جانب سے دیے جانے والے استقبالیہ میں بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی ۔ یومِ پاکستان کی تقریب جسے ترکی میں ہمیشہ ہی بڑی اہمیت دی جاتی ہے اور ایک خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے میں بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری اور سول حکام ، پارلیمنٹرینز، سیاستدانوں اور ترکی میں غیر ملک مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

ترکی کے وزیر قومی دفاع عصمت یلماز نے اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں نائب وزیر اقتصادیات فاتح متین بھی موجود تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں ترکی پاکستان پارلیمٹرین دوستی گروپ کے چئیر مین جناب مہمت بالتا، ترکی پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک ، ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل یشار گیولر اور سعادت پارٹی کے چئیر مین مصطفےٰ کمالاک بھی شامل تھے۔

اس موقع پر ترکی کے وزیر قومی دفاع عصمت یلماز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ترکی اور پاکستان کے درمیان موجود تعلقات دنیا میں مثالی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشی ترکی کی خوشی اور پاکستان کا غم ترکی کا غم ہے، پاکستان کا مسئلہ ترکی اور ترکی کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت کئی ایک شعبوں میں ایک دوسرے سے گہرا تعاون کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع صنعت کے شعبے میں تعلقات کو خصوصی طور پر فروغ دیا جا رہا ہے جس پر نہیں بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام " جیوے پاکستان ترکی بردرانہ تعلقات" کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے حالیہ کچھ عرصے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں جان بحق ہونے والے رعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا ک کہ اس موقع پر ترکی اور پاکستان کے برادر عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری یک جہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے استنبول، انقرہ، پشاور اور چارسدہ اور پھر برسلز میں میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے خلاف تمام عوام نے اپنی یک جہتی کا مکمل طور پر اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے اوردونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ایک ایک دوسرے ملک سے گہری محبت کو اقتصادی اشتراک میں تبدیل کرنے کا وقت ان پہنچا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان آزاد منڈی تجارتی سمجھوتے ایف ٹی اے کے لیے فریم ورک سمجھوتے پر 22 مارچ کو اسلام آباد میں دستخط کیے گئے ہیں۔

یومِ پاکستان کی تقریب میں مہمانوں کو پاکستان سے خصوصی طور پر مدعو کیے گے شیفس کی جانب سے تیار کردہ کھانوں کو پیش کیا گیا ۔اس موقع پراسی ہوٹل میں پاکستانی پکوان کے نام سے پاکستانی کھانے بھی پیش کیے جا رہے ہیں جو ہفتہ بھر جا رہی رہیں گے۔



متعللقہ خبریں