صدر ایردوان کا بیلجئم سے اظہار تعزیت

صدر ایردوان نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام تر بیلجین عوام سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی

456431
صدر ایردوان کا بیلجئم  سے اظہار تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے برسلز میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں کے حوالے سے بیلجئم کے شاہ فلپ سے ٹیلی فون پر تعزیت کی۔

صدر ایردوان نے اس دوران حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام تر بیلجین عوام سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔

جناب ایردوان نے انقرہ اور استنبول کے دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیلجین عوام کے دکھ و کرب میں برابر کے شریک ہونے کا ذکر کیا ۔

بیلجئن شاہ فلپ نے اس احساسیت کے مظاہرے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی کے برسلز کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

صدر ترکی نے برسلز حملوں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے ترکی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں پیغامات دیتے ہوئے ان کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں برسلز کے ان غیر انسانی فعلوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور تمام تر دہشت گردوں پر لعنت و ملامت بھیجتا ہوں۔



متعللقہ خبریں