ترکی کا برسلز دہشت گردی کے واقعے پر شدید ردِ عمل

یوروپی یونین کے امور کے وزیر اور چیف نگو شی ایٹر وولکان بوزکر نے برسلز میں ہونے والے دہما کے پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے برسلز حکام سے تعزیت کی ہے

455845
ترکی  کا برسلز دہشت گردی کے واقعے پر شدید ردِ عمل

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے دہماکے کے بارے میں ترکی نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

یوروپی یونین کے امور کے وزیر اور چیف نگو شی ایٹر وولکان بوزکر نے برسلز میں ہونے والے دہما کے پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے برسلز حکام سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کے خلا یورپ کو مشترکہ رویہ اور پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم یہ کہنا نہیں چاہتے ہیں کہ ہم نے پہلے خبردار کردیا تھا اور اس میں حق بجانب ہیں بلکہ کسی کو بھی یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہمیں اپنی کوششیں صرف کرنی چاہیں۔ اس قسم کے مسائل کا صرف اور صرف اسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے تمنا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کو سب سے بہت طریقے سےسمجھنے والے ملک کے وزیر اور باشندہ ہوتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور غیر قانونی شامی باشندوں پناہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ شام کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا ٹرکش ائیر لائین نے استنبول برسلز پروازوں کا رخ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی جانب موڑ دیا ہے جبکہ دو پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں