انقرہ اور اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں نوروز کی تقریبات

دن و رات کے مساوی ہونے، درختوں کے دوبارہ سبز ہونے، امیدوں اور اُمنگوں کے جنم لینے والے اس تہوار کو انقرہ میں منایا گیا

455646
انقرہ اور اقوام متحدہ  کے مرکزی دفتر میں نوروز کی تقریبات

دارالحکومت انقرہ میں نوروز تہوار کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ہزار ہا سالوں موسم بہار کی آمد کے مژدے کے طور پر وسطی ایشیا، اناطولیہ اور بلقان میں منائے جانے والے نوروز تہوار کو عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔

دن و رات کے مساوی ہونے، درختوں کے دوبارہ سبز ہونے، امیدوں اور اُمنگوں کے جنم لینے والے اس تہوار کو انقرہ میں منایا گیا۔

وزارت ثقافت و سیاحت اور بین الاقوامی ترک ثقافتی تنظیم ترک سوئے کے تعاون سے منعقدہ نوروز تقریب میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آذربائیجان، مقدونیہ، موولڈوا، کرغزستان، ترکمانستان اور منگولیا کی طرح کے ملکوں سے تعلق رکھنے والے شوز نے تماشائیوں کو لطف اندوز کیا۔

اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں بھی اس تہوار کو منایا گیا، اس حوالے سے اقوام متحدہ نے چھٹی بار ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

جس دوران ترکی، پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ہندوستان، ایران، عراق، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبیکستان کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوبین نے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا۔

پروگرام سے خطاب کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نوروز ایک ثقافتہ ورثہ ہے اور ان کو دلی مسرت ہوئی ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں