عالمی اقوام دہشت گردی ختم کرنے کےلیے تعاون کریں : وزیراعظم

انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم احمد داوداولو نے عالمی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش،پی کےکے اور ان جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ طور پر اقدامات اختیار کریں۔

455938
عالمی اقوام  دہشت  گردی ختم کرنے کےلیے تعاون کریں : وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے برسلز میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش،پی کےکے اور ان جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ طور پر اقدامات اختیار کریں۔

یورپی یونین کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر نے بھی برسلز میں ہونے والے حالیہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے کہ جہاں اب محض لفظی جنگ کی کسر باقی نہیں بچی۔ہمیں انسانی زندگی کو خطرات سے دوچار کرنے والی ہر کاروائی کو روکنا ہوگا جس کے لیے تمام دنیا کو سفر بستہ ہونے کی ضرورت ہے ۔

بوزکر نے کہا کہ حالیہ واقعات غیر قانونی ہجرت کا نتیجہ ہیں جس کےلیے فی الفور شام کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔

اس اثنا میں ٹرکش ایئر لائنز کی برسلز کےلیے پرواز اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی ہے جبکہ باقی دو پروزاوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں