یونانی لیڈروں کے بیان ہمارے تشخص کو مسخ کرنے کی سازش ہیں:ترکی

ترک محکمہ خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ یونان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کے بہانے ترک قوم کے تشخص کو مسخ کرنے پر مبنی یونانی صدر اور وزیراعظم کے بیانات قابل مذمت ہیں

453451
یونانی لیڈروں کے بیان ہمارے تشخص کو مسخ کرنے کی سازش ہیں:ترکی

ترکی نے یونانی صدر اور وزیراعظم کے ترک قوم کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ یونان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کے بہانے ترک قوم کے تشخص کو مسخ کرنے پر مبنی یونانی صدر اور وزیراعظم کے بیانات قابل افسوس اور مذمت ہیں۔

بیلگیچ نے کہا کہ یہ بیانات آرمینی صدر سارکیسیان کے دورہ یونان کو موقع پر دیئے گئے جن میں عثمانی دور کے بعض واقعات کے پس پردہ ترک تشخص کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی جو کہ ہمیں بیمار ذہنوں کی پیداوار نظر آتی ہے البتہ ہمیں یقین ہے کہ ترک قوم ان یک طرفہ اور من گھڑت کہانیوں کے بدلے تاریخ کے اصلی حقائق پر اعتبار کرنا اپنا فرض سمجھے گی ۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو دورہ یونان کے موقع پر آرمینی صدر سارکیسیان سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیراعظم چپراس نے کہا تھا کہ یونانی اور آرمینی تواریخ مماثلت رکھتی ہیں کیونکہ آرمینی اور یونانی پونٹس اقوام پر جو ظلم و ستم کیا گیا وہ ہماری مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں۔

جس کے جواب میں آرمینی صدر نے یونانی وزیراعظم کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ سالہا سال سے دونوں ممالک کی عوام کو اس یک جہتی کے اظہار کی شدید ضرورت تھی جسے آپ کے بیان نے آج حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔



متعللقہ خبریں