ہمیں کون کیا پیغام دینا چاہتا ہے اسے ہم اچھی طرح جانتے ہیں

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دوست مشرق میں یا مغرب میں یا جہاں کہیں بھی ہوں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں بلا تردد ترکی کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ وقت دوستی ثابت کرنے کا وقت ہے

452503
ہمیں کون کیا پیغام دینا چاہتا ہے اسے ہم اچھی طرح جانتے ہیں

ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اصلاحات کے لئے اٹھائے گئے قدم سرعت سے جاری رہیں گے۔

قرتلمش نے ترک صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کی سوسائٹی TUSİAD کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ جانیسن باشاران سائمیس اور ان کے ہمراہ وفد سے چانکایہ ریذیڈینسی میں ملاقات کی۔

یہ مذاکرات انقرہ میں گیووین پارک میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے سے متعلق کئے گئے اور قرتلمش نے TUSİAD انتظامیہ کی طرف سے دکھائی جانے والی حساسیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قرتلمش نے کہا کہ " ان حملوں سے ہمیں کون کیا پیغام دینا چاہتا ہے اسے ہم اچھی طرح جانتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "ان پیغامات کے بدلے میں ترکی زیادہ جمہوری ملک بنے گا اور ہم اصلاحات کی طرف زیادہ تیزی سے قدم اٹھانا جاری رکھیں گے اور انشااللہ ہم سب مل کر ترکی کو اس چکر سے نکال لیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ "ہماری اپیل اپنے سب دوستوں سے ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دوست مشرق میں یا مغرب میں یا جہاں کہیں بھی ہوں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں بلا تردد ترکی کے ساتھ کھڑے ہوں۔ یہ دوستی ثابت کرنے کا وقت ہے۔

TUSİAD انتظامی کمیٹی کے سربراہ جانیسن باشاران سائمیس نے بھی کہا کہ دہشت گردی کی کم یا زیادہ کی شکل میں درجہ بندی نہیں کی جا سکتی لیکن حالیہ حملہ زیادہ معصوم عوام کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ " ہم نے TUSİAD کے حوالے سے صرف ایک تعزیتی پیغام پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انقرہ میں خاص طور پر پارلیمنٹ میں گروپ رکھنے والی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا بھی پروگرام بنایا ہے۔ آج پیپلز ڈیموکریٹس پارٹی HDP اور رپبلکن پیپلز پارٹی CHP کے بعد آپ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ، دہشتگردی کے اس تکلیف دہ واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام شہریوں کے کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے لئے صبر جمیل کے تمنائی ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یاب ہونے کے لئے دعا گو ہیں"۔



متعللقہ خبریں