ترکی ۔ آذربائیجان اعلی سطحی حکمت عملی اجلاس

انقرہ کے دہشت گرد حملے کے باعث صدر الہام علی یف نے اجلاس کو ترکی منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی

450876
ترکی ۔ آذربائیجان اعلی سطحی حکمت عملی  اجلاس

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان اعلی سطحی حکمتِ عملی تعاون کونسل کا 5 واں اجلاس آج انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے کہ جس کو باکو میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

یادرہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے انقرہ کے دہشت گرد حملے کے بعد ترکی کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار میں مذکورہ اجلاس کو باکو کے بجائے انقرہ میں منعقد کیے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے انسداد دہشت گردی کے معاملے میں ترکی کے ساتھ ٹھوس تعاون کے دائرہ کار میں اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے علی یف کے اس با معنی موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایردوان نے گزشتہ ماہ بھی مذکورہ اجلا س کے لیے باکو جانا تھا۔ تا ہم 17 فروری کے انقرہ دہشت گرد حملے کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں