جن کا خیال ہے کہ انہوں نے ترکی سے بدل ادا کروا دیا ہے اصل میں وہ خود بدل ادا کریں گے

کوئی ایسی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے جو پوری قوم کے خلاف جنگ کا آغاز کرے اور اس میں کامیاب ہو جائے: رجب طیب ایردوان

450893
جن کا خیال ہے کہ انہوں نے ترکی سے بدل ادا کروا دیا ہے اصل میں وہ خود بدل ادا کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر جن لوگوں کا یہ خیال ہے کہ انہوں نے ترکی سے بدل ادا کروا دیا ہے اصل میں وہ خود بدل ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ " کوئی بھی ترکی کے راستے میں رکاوٹ نہیں کھڑی کر سکے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہم دہشت گردی پر قابو پا لیں گے"۔

صدر ایردوان نے کل 14 مارچ یومِ طب کے موقع پر کل دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے مذموم حملے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ" انقرہ میں کزل آئی کا علاقہ کوئی معمولی جگہ نہیں ایک علامتی مرکز ہے۔ اس جگہ پر حملے سے جو دکھائی دیتا ہے وہ یہ کہ حملہ آوروں کے خصوصی اہداف موجود ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "کزل آئی اسکوائر کا حملہ اِس یا اُس طبقے پر نہیں براہ راست پورے معاشرے پر کیا گیا ہے۔ معاشرے کا خلاصہ پیش کرنے والی جگہ اور لوگوں پر کیا جانے والا یہ حملہ اصل میں دہشت گرد تنظیم کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ" کوئی ایسی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے جو پوری قوم کے خلاف جنگ کا آغاز کرے اور اس میں کامیاب ہو جائے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ "ترکی کے راستے میں رکاوٹ نہیں کھڑی کی جا سکے گی"۔



متعللقہ خبریں