اسلام آباد میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق سیمینار

ایشیا سیاسی پارٹیوں کی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمینار میں ترکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ، پنہا گزینوں کو دی جانے والی انسانی امداد اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق پالیسی پر غور کیا گیا

449769
اسلام آباد میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق سیمینار

دنیا میں ہر سال بڑھتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے واقعات کے بارے میں پاکستان میں منعقد ہونے والے سیمینار میں غور کیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں امسال منعقد ہونے والے تیسرے سیمینار میں انسانی اسمگلنگ کی وجوہات اور ان کے حل پر غور کیا گیا۔

اس سیمینار میں 15 ممالک کی 19 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایشیا سیاسی پارٹیوں کی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمینار میں ترکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ، پنہا گزینوں کو دی جانے والی انسانی امداد اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق پالیسی پر غور کیا گیا۔

اس سیمینار میں ترکی کی جانب سے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کی وویمن ونگ کی ڈپٹی چئیر پرسن مریم گیوکا نے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں اس وقت اڑھائی ملین پناہ گزین موجود ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں اپنے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں شامی، عراقی اور افغانی پناہ گزینوں کے لیے ہم نے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور پناہ گزینوں کو اسمگلروں کے ہاتھوں ظلم و ستم کا نشانہ سے روکنے کے لیے تمام متعلقہ ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

سیمینار میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے اپنے اپنے ملک کے تجربات سے آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں