انقرہ میں مذموم حملے میں 34 افراد ہلاک

دہشت گردوں نے ایک بار پھر شہر کے گنجان ترین علاقے کزلائے کو ہدف بنایا

450047
انقرہ میں مذموم حملے میں 34  افراد ہلاک

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپنے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔

بم نصب ہونے والی ایک گاڑی پر سوار دہشت گردوں نے شہر کے گنجان ترین علاقے کزلائے میں دھماکہ کرتے ہوئے درجنوں معصوم انسانوں کی جانیں لے لیں۔

مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 125افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 19 کی حالت نازک ہے۔

جنہیں انقرہ کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں