سلطان یاوز سلیم پل کے آخری حصے کو جوڑنے کی تقریب

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول اور یورپ کو ملانے والے تیسرے پل سلطان یاوز سلیم کے آخری حصے کو جوڑنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

445928
سلطان یاوز سلیم  پل کے آخری حصے کو جوڑنے کی تقریب

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول اور یورپ کو ملانے والے تیسرے پل سلطان یاوز سلیم کے آخری حصے کو جوڑنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

اس تقریب میں وزیراعظم احمد داؤد اولو ،متعدد وزراء،استنبول بلدیہ کے چیرمین قادر توپ بش اور استنبول گورنر بھی موجود تھے ۔مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر بن علی یلدرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اور دوسرے پل کو غیر ملکی انجینئروں نے تعمیر کیا تھا لیکن اس پل کو ترک انجینئر تعمیر کر رہے ہیں اور غیر ملکی صرف مدد کر رہے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی نے کس قدر ترقی کی ہے ۔اس پل کو دیگر پلوں سے منفرد بنانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں ۔اس پل کو تین سال جیسے قلیل عرصے میں پایہ تکمیل کو پہنچایا جا رہا ہے ۔ سلطان یاوزسلیم اور شمالی مارمرا شاہراہ منصوبہ 2023 میں دنیا کی عظیم ترین پہلی دس اقتصادیات میں شامل ہونے کا ہدف رکھنے والے ترکی کو اس ہدف سے قریب تر لائے گا اور یہ جدید ترکی کی اہم نشانی ثابت ہو گا ۔

متعللقہ خبریں