افغانستان: ترکوں کی کام کی جگہ پر حملہ

کابل میں ترکوں کے کام کی جگہ پر کئے جانے والے حملے میں 2 ترک شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں

445279
افغانستان: ترکوں کی کام کی جگہ پر حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ترکوں کے کام کی جگہ پر کئے جانے والے حملے میں 2 ترک شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک اور حملے میں ایک ترک شہری کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ترک شہری عثمان کھایا کے کام کی جگہ پر نامعلوم افراد کے مسلح حملے میں 2 ترک شہری موقع پر ہلاک جبکہ کام کی جگہ کے مالک سمیت 2 ترک شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو کابل کے ایک ہسپتال میں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کابل میں ترکی کے سفیر علی سعید آقن نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کابل پولیس نے واقعے سے متعلق وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حملے کے ساتھ ایک ہی وقت میں ترکوں کی ایک اور کام کی جگہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور فرم کے ایک ترک ملازم کو اغوا کر لیا ہے۔

اغوا کئے جانے والے شخص کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور حملہ آوروں کے بارے میں بھی تا حال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں