شامی مہاجرین کے لیے ترکی کی خدمات باعث ستائش ہیں

ہم مہاجرین کے مسئلے کے حل کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہر طرح کا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں

444286
شامی مہاجرین کے لیے ترکی کی خدمات باعث ستائش ہیں

مہاجر ین کے بحران سے متعلق مشترکہ موقف کا تعین کرنے کے ہدف کے حوالے سے بلقان میں مذاکرات کرنے والے یورپی یونین کونسل کے چیئر مین ڈونلڈ ٹسک کل ترکی تشریف لائے۔

وزیر اعظم داود اولو نے ٹسک سے قصرِ چنکایہ میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرنے والے وزیر اعظم داود اولو نے بتایا کہ ہم نے شام کی صورتحال اور مہاجرین کے مسائل کا کسی مشترکہ معاملے کے طور پر جائزہ لیا ہے۔

اس مسئلے کے ترکی اور یورپی یونین کو در پیش ہونے والے ایک مشترکہ مسئلہ ہونے کے موضوع پر اتفاق پائے جانے کی وضاحت کرنے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ " اس چیز کا ہرجانہ ترکی اور یورپی یونین ادا کررہے ہیں۔ ترکی میں اسوقت 2٫7 ملین شامی مہاجرین مقیم ہیں۔ ترکی، شامی مظلومین کی امداد کے معاملے میں بڑی حساسیت سے کام لیتا ہے۔ اسے ، موجودہ جدید دنیا میں کہیں اور نہ دکھائی دینے والے مہاجرین کے ریلوں کا سامنا ہے، ترکی نے کسی بھی مہاجر کو بھوکا، پیاسا نہیں رکھا۔ "

ترکی کے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے مشترکہ کاروائی منصوبے پر کاربند ہونے کی توضیح کرنے والے جناب داود اولو نے بتایا کہ ہم مہاجرین کے مسئلے کے حل کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہر طرح کا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ ہم نے داود اولو کے ہمراہ شام کے معاملے میں ہماری مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی ہے۔ہم ترکی کے بھر پور تعاون کے شکر گزار ہیں، ہم ترکی میں مقیم مہاجرین کے لیے مختص کردہ مالی امداد کی ترسیل کے عمل کو ممکن بنائیں گے۔





متعللقہ خبریں