ترکی اور نائیجریا کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

نائیجریا کا دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی اور نائیجریا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔

443453
ترکی اور نائیجریا کے درمیان  متعدد معاہدوں پر دستخط

نائیجریا کا دورہ کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی اور نائیجریا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔

صدر ایردوان نے افریقی ممالک کے دورے کی کڑی نائیجریا میں صدر محمد بخاری کے ساتھ بالمشافہ مذاکرات کے بعد بین الاوفود مذکرات میں شرکت کی ۔مذاکرات کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔قصر صدارت میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب کے بعد دونوں سربراہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ پہلی بار نائیجریا کا دورہ کر رہے ہیں جس سے انھیں بڑی خوشی ہوئی ہے ۔ ترکی نائیجریا کو افریقہ کے ایک سٹریٹیجی ملک کی نظر سے دیکھتا ہے ۔مذاکرات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے ۔دستخط کیے جانے والے معاہدوں سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔ انھوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور نائیجریا کے ایک دوسرے سے مشابہ پہلو موجود ہیں ۔ متعلقہ وزراء سیاسی ،فوجی ،تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ کاروائیاں کریں گے ۔ دونوں ممالک کے صدور بھی ہر سال باری باری ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے جس سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہو جائیں گے ۔



متعللقہ خبریں