ترکی۔یونان کے درمیان پناہ گزینوں کا پہلا تبادلہ

ترکی اور یونان کے درمیان ریڈ مشن سمجھوتے کی رُو سے پناہ گزینوں کا پہلا تبادلہ کیا گیا

442993
ترکی۔یونان کے درمیان پناہ گزینوں کا پہلا تبادلہ

ترکی اور یونان کے درمیان ریڈ مشن سمجھوتے کی رُو سے پناہ گزینوں کا پہلا تبادلہ کیا گیا ہے۔

اس دائرہ کار میں یونان نے ابتدائی مرحلے میں تقریباً 300 افراد کے قافلے میں سے 150 پناہ گزینوں کو ترکی کے حوالے کیا ہے۔

سمجھوتے کی رُو سے یونان سرحدی پولیس غیر قانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہونے مراکش، تیونس اور الجزائر الاصل 150 پناہ گزینوں کو اِپ سالا سرحدی چوکی سے ترکی کی طرف لائی۔

کیپی اور اِپ سالا سرحدی چوکیوں کے درمیان بفر زون میں ترک حکام کے حوالے کئے جانے والے پناہ گزینوں کو رجسٹریشن کے بعد بسوں کے ذریعے ایدرنے کے ڈی پورٹ سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ آج دن کے دوران بھی یونان کی طرف سے پناہ گزینوں کو ترکی کے حوالے کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں