پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے ،فرانس

فرانس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی کے کے کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ سے خارج کرنے کے خلاف ہے ۔

442874
پی کے کے ایک  دہشت گرد تنظیم ہے ،فرانس

فرانس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی کے کے کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ سے خارج کرنے کے خلاف ہے ۔

وزارت خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے پی کے کے کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ سے خارج کرنے کی کوششوں سے متعلق جاری اعلان میں بتایا ہے کہ پی کے کے کے بارے میں فرانس کا موقف واضح ہے ۔ یہ تنظیم یورپی یونین کیطرف سے تیار دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہے اور جن وجوہات کی بنا پر اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا وہ اب بھی معتبر ہیں ۔ وزارت خارجہ نے پی کے کے کیطرف سے 22 جولائی 2015 سے لیکر ابتک ترکی میں کیے جانے والے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی ہے ۔

یورپی پارلیمنٹ کے بائیں بازو گروپ کی رکن ماریہ کرسٹین اور سوشلسٹ گروپ کی رکن این گومیس نے پی کے کے کو دہشت گرد تنظموں کی لسٹ سے نکالنے کے لیے دستخطوں کی جو مہم شروع کی تھی 100 پارلیمانی نمائندوں نے اس کی حمایت کی تھی۔ پی کے کے کو 2002 میں دہشت گرد کاروائیوں کیوجہ سے دہشت گرد تنظموں کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں