دیار باقر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 4 بچے زخمی

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ دھماکہ دستی ساخت کے ایک سلنڈر کے اندر تیار کردہ بم کی منتقلی کے دوران رونما ہوا ہے

442971
دیار باقر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 4 بچے  زخمی

دیار باقر کی تحصیل ینی شہر میں ایک مکان میں پیش آنے والے دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 بچے زخمی ہو گئے۔

گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کل شام ایک دھماکے کی اطلاع پانے والی پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لیا جس دوران ایک 19 سالہ نوجوان کے ہلاک اور تین تا 8 سال کے چار بچوں کے زخمی ہونے کا تعین کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کی گئی تحقیقات میں ایک گیس سلنڈر کے اندر تیار کردہ دستی ساخت کے بم کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی کے محکمے اور متعلقہ دفاتر نے ضروری تفتیش شروع کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں