ترکی وہاں بھی پہنچا ہے کہ جہاں کوئی نہیں گیا

اگر مظلوم ترکی کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں تو ترکی ان کی طرف سے لاتعلق نہیں رہے گا۔ یالچن آق دوعان

441488
ترکی وہاں بھی پہنچا ہے کہ جہاں کوئی نہیں گیا

ترکی کے نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان نے کہا ہے کہ ترکی نے خاص طور پر حالیہ کچھ سالوں سے لے کر اب تک جس انسانی ڈپلومیسی اور وجدان کا مظاہرہ کیا ہے اس کی بدولت یہ ملک انسانیت کی آواز بن گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان نے ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں ترکی تعاون و ترقیاتی کمیٹی TİKA ، بیرون ملک مقیم ترکوں اور ترک کمیونٹیوں کی ڈائریکٹریٹ، آفات و ہنگامی حالات کی ڈائریکٹریٹ AFAD اور وقوف کی ڈائریکٹریٹ کے بجٹوں کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں سے ہر ایک ترکی کے اور ترک ملت کے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے متعدد مقامات پر ان اداروں کے کام کی وجہ سے ترکی کو عزت، احترام اور محبت سے دیکھا جاتا ہے۔

آق دوعان نے کہا کہ اگر مظلوم ترکی کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں تو ترکی ان کی طرف سے لاتعلق نہیں رہے گا۔ ترقی یافتہ ممالک اقتصادی بحران کا بہانہ بنا کر ترقیاتی امداد میں کمی کر رہے ہیں لیکن ترکی نے دنیا میں جہاں بھی کوئی مظلوم ہے اس کے ساتھ اپنی روٹی کو بانٹا ہے، ترکی وہاں بھی پہنچا ہے کہ جہاں کوئی نہیں گیا اور ترکی نے اپنے امکانات کو بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے سرکاری طور پر سال 2003 میں 85 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد کی ہے اور سال 2014 میں یہ سرکاری ترقیاتی امداد 3 بلین 591 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یالچن آق دوعان نے کہا کہ سال 2002 سے 2015 تک کے 12 سالہ دورانیے میں تیکا کے دنیا بھر میں دفاتر کی تعداد 12 سے 50 تک پہنچ گئی اور کل منصوبوں کی تعداد کو بھی 2 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا گیا ہے، تیکا اس وقت 150 سے زائد ممالک میں خدمات پیش کر رہا ہے اور کروشیا میں بھی ایک دفتر کھولنے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں