ترکی کا روس کی کان میں دھماکے اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس

ترکی نے روس کی کان میں ہونے والے حادثے اور ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے

441268
ترکی  کا روس کی کان میں دھماکے اور ہلاکتوں پر  اظہار افسوس

ترکی نے روس کی کان میں ہونے والے حادثے اور ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلامئیے میں بتایا گیا ہے کہ روس کی کان میں دھماکے سے جانی نقصان سے ترک عوام کو گہرا صدمہ ہوا ہے ۔ ابھی تک ملبے تلے کان کنوں کی موجودگی کی خبریں باعث افسوس ہیں ۔ ترکی دھماکوں کیوجہ سے کان کے اندر محصور کانکنوں اورامدادی ٹیموں کو صحیح سلامت کان سے نکالنے کا متمنی ہے ۔



متعللقہ خبریں