قبرص مذاکرات:طرفین کے درمیان ملاقات،اہم امور پر غور

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدرمصطفی اکین جی اور جنوبی قبرصی لیڈرنیکوس اناستاسیادیس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طرفین کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ملاقات کے مختلف موضوعات کا جائزہ لیا گیا

440399
قبرص مذاکرات:طرفین کے درمیان ملاقات،اہم امور پر غور

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدرمصطفی اکین جی اور جنوبی قبرصی لیڈرنیکوس اناستاسیادیس کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

یہ ملاقات اقوام متحدہ کےزیر نگرانی بفر زون میں ہوئی جو کہ ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی جس میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کےامور قبرص کے خصوصی نمائندےایسپن بارتھ آئیڈ کے علاوہ دو طرفہ وفودبھی شامل تھے۔

مذاکرات میں طرفین کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ملاقات کے مختلف موضوعات کا جائزہ لیا گیا ۔

بتایا گیا ہےکہ ان مذاکرات کا پہلا دور 11 مارچ اور دوسرا 28 مارچ کو ہوگا۔



متعللقہ خبریں