ترک صحافیوں کو رہائی دے دی گئی

ترک صحافیوں کو رہائی دے دی گئی

439809
ترک صحافیوں کو رہائی  دے دی گئی

استنبول کی جیل میں قید روزنامہ جمہوریت کے چیف ایڈیٹر جان دُندار اور اس اخبار کے انقرہ کے نمائندے ایردم گل کو رہا کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے قید میں ہونے والے صحافیوں کے "حقوق کی خلاف ورزی" کے فیصلے کے مقامی عدالت تک پہنچنے کے بعد مذکورہ صحافیوں کے وکلاء نے ان کی رہائی کی درخواست دائر کی۔

جس پر مقامی عدالت نے ان کی رہائی کا فیصلہ صادر کیا۔

رہائی کے بعد جان دُندار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، جس سے نہ ان کے لیے بلکہ تمام تر ہم منصبوں کے لیے آزادی اظہار کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ہم پریس آزادی اور نظریاتی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں