نوما ن کرتلمش کی عالمی پریس نمائندوں کیساتھ ملاقات

نائب وزیر اعظم نوما ن کرتلمش نے کہاکہ ترکی شام میں امن کے قیام کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن اس بارے میں بعض تحفظات بھی موجود ہیں۔

438070
نوما ن کرتلمش کی عالمی پریس نمائندوں کیساتھ ملاقات

نائب وزیر اعظم نوما ن کرتلمش نےعالمی پریس نمائندوں کیساتھ انقرہ میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران انھوں نے کہاکہ ترکی شام میں امن کے قیام کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن اس بارے میں بعض تحفظات بھی موجود ہیں ۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور روس نے شام میں فائر بندی کے موضوع پر معاہدہ طے کر لیا ہے ۔ 27 فروری کو فائر بندی ہو گی ۔ شام میں امن کے قیام کے لیے 6 ماہ سے جاری مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے سے ہمیں خوشی ہوئی ہےلیکن اس کے پائیدار ہونے کے بارے میں ہم زیادہ پر امید نہیں ہیں ۔ ہمیں روس کیطرف سے اعتدال پسند مخالفین اور عام شہریوں کیخلاف کاروائیاں کرنے پرتشویش لاحق ہے ۔

دریں اثناء یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نے یورپی یونین کے ممالک سے ترکی آنے والے صحافیوں کیساتھ ملاقات کی ۔انھوں نے صحافیوں کو علاقے کی پیش رفت اور ترکی کیطرف سے یورپی یونین کے عمل کی راہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ وہ یورپی یونین کے عمل میں صحافیوں کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ اگر صحافیوں کو ہمارے ملک کے امیج کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں تو وہ اپنے ممالک میں ترکی کے امیج کی درست عکاسی کر نے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ ہم ترکی کے بارے میں ان کے خیالات معلوم کرنا چاہتے ہیں اور اگر ان کی بعض معلومات غیر حقیقی ہیں تو ہم انھیں صحیح معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔



متعللقہ خبریں